Month: May 2014

کے پی: تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کے لیے عمر کی حد ختم

۔ —. فوٹو اوپن سورس میڈیا پشاور: خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں قائم سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں لڑکیوں کے داخلے کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد کو ختم کردیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مقامی حکومت کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے جسمانی معذوری سے دوچار طالبعلموں کو تعلیم اور رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کے کالجوں میں حیوانیات کے ماہرین کے فورم کے ایک افتتاحی اجلاس کے دوران اعلٰی تعلیم کے وزیر مشتاق احمد غنی نے ڈان کو بتایا ’’موجودہ دور میں صوبے کی لڑکیوں کو اعلٰی تعلیم کے حصول سے روکا نہیں جاسکتا۔‘‘ اس اجلاس میں اعلٰی تعلیم کے شعبے کی سیکریٹری فرح حامد خان، ایڈیشنل سیکریٹری خالد خان، کالج کے ٹیچروں کی ایسوسی ایشن کے صدر نصر اللہ یوسف زئی، پروفیسروں، ڈاکٹروں اور کالجوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔ وزیر مشتاق غنی نے کہا کہ ’’اگر کوئی لڑکی غربت یا کسی بھی دوسری وجہ سے اعلٰی تعلیم کے حصول میں …