Uncategorized
Leave a Comment

اعتبار کس پہ کریں؟


انعم شبیر

پچھلےکئی دنوں سے آزادی و انقلابی مارچ کے جلسوں نے ہمارے الیکٹرونک میڈیا کو ایک شغل میلے میں مصروف

کر دیا ہے۔پانچ منٹ میں ختم ہونے والی خبر کو  گھنٹوں تک بیان کیا جاتا ہے۔اور ہماری بے وقوف عوام  دیر دیر تک ٹی وی کے سامنے بیٹھی  ایسے تبصرے اور خبریں  سنتی رہتی ہے جن کا آخر میں کوئی حل نہیں نکلتا۔

۔میڈیا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسے مکمل آزادانہ حقوق حاصل ہوتے ہیں کہ وہ سچ اور جھوٹ کو دودھ اور پانی کی طرح سامنے کھولکے رکھ دے۔لیکن جہاں میڈیا کو اتنی آزادی حا صل ہوتی وہاں میڈیا سے جڑے لوگوں کا یہ فرض ہے کہ وہ سچ اور جھوٹ کو سامنے لاتے ہوئے اپنی ذاتی  خواہشات و مفادات کو پس پشت ڈال دیں۔ملک بھر کی عوام بلکہ دنیا بھر کے لوگ اس وقت ٹی وی پہ بیٹے جو کچھ دیکھ اور سن رہے ہوتے ہیں اسی کو سچ مان رہے ہوتے ہیں۔آزادی صحافت جیسا کہ نام سے ظاہر ہے  کہ ایسی صحافت جس میں آزادانہ طور پر معلومات کو  صاف شفاف انداز میں جیسا دیکھنا  ویسا ہی عوام کے سامنے ظاہر کرنا لیکن معذرت کے ساتھ میرے ذاتی خیال میں  پاکستانی میڈیا اس آزادی کا بے حد غلط اور بے جا استعمال کر رہا ہے۔ ہمارے کچھ صحافی اپنے اصل فرائض سےغافل ہو کر اپنا ضمیرفروخت کر چکے ہیں۔اور ان ہی کالی بھیڑوں کی بدولت آج تمام پاکستانی میڈیا کرپشن کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور  ہمارے سیاست دانوں اور حکمرانوں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے۔ پاکستان میں کئی ایسے مسائل ہیں  جن سے عوام بلکل بہرہ ور ہے اور جن کا سامنے لایا جانا بہت ضروری ہے مگر دیکھا جائے تو پاکستانی میڈیا کے تمام چینلز  دن میں چوبیس گھنٹے انقلاب اور آزادی مارچ کے جلسوں اور حکمرانوں کے آپس میں سیاسی اختلافات  کو سامنے لانے کے علاوہ تمام دوسرے ملکی مسائل کو یکسر نظر انداز کیے ہوئے ہیں یہاں تک کہ پرنٹ میڈیا میں بھی مارچ اور جلسوں کے علاوہ  کوئی اور موضوع زیر بحث نظر ہی نہیں آتا۔انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ  اس میں قصور صرف سیاسی حکمرانوں اور میڈیا کا نہیں  بلکہ ہمارے جیسی عوام کا بھی ہےجو اپنےحقوق و فرائض سے بلکل آشنا نہیں ہے اور سیاسی  حکمرانوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان سڑسٹھ سالوں سے ایک آزاد ملک ہونے کے باوجود غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

Anam Shabbir is a teacher at Speed Literacy Program by Vision21

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s