Uncategorized
Leave a Comment

آج پھر میں نے یاد رکھا اس ماں کو


:امن کیانی

آج پھر میں  نے یاد رکھا اس ماں کو

جب میں نے بیٹے کے ماتھے سے بال سنوارے

بوسہ دے کر اس کو گلے ے لگایا

جب میں نے ننھی انگلیوں کے بال کاٹے

ذرا سی چبھن پر اس کی انگلی  کو چوما

آج پھر میں نے یاد رکھا اس ماں کو

دودھ کا گلاس پیتے ہوئے میں اس کے ساتھ کھڑی رہی

بستہ اٹھا کر اس کے کندھوں پر ڈالا

پھر سے بال سنوارے ،پھر سے ماتھا چوما

پیچھے مڑکر اس نے جب “خدا حافط ماما” کہا

آج پھر میں  نے یاد رکھا اس ماں کو

شام کو جب جوتے اتارے اس کے

ننھی انگلیوں سے جرابوں کے ریشے نکالے

ما ما میں نے پھر سے میتھ  میں ایکسیلینٹ لیا ہے

ماما میں نے کہا تھا نہ میں سب سے آگے ہوں کلاس میں

                                                                                     آج پھر میں نے یاد رکھا اس ماں کو

رات کو پھر اس نے کھانے میں وہ ہی ضد کی

ماما مجھے یہ سبزی اچھی نہیں لگتی

پھر سے کھانا اس کا من پسند بنایا میں نے

یہ آپکا لاڈلا ہے ! بہن نے جلن سے پھر کہا

آج پھر میں نے یاد رکھا اس ماں کو

سونے سے پہلے پھر وہی جھگڑا بہن سے

میں نے ماما کی سائیڈ پہ سونا ہے

سکول کی باتیں کر کہ بے وجہ ہنسنا اس کا

پھر سے ڈانٹ کھا کر سونے کے لئے جانا

آج پھر میں نے یاد رکھا اس ماں کو

اب جس کی صرف سانسیں ہی چلیں گی

زندگی تو ہمارے ساتھ ہی ختم ہو گئی

تمہارے کپڑے،جوتے،کتابوں کو سینے سے لگا کر روئے گی

وہ کھانا نہیں بنے گا گھر میں ،جو تمہیں نہیں پسند تھا

نظریں جس کی صدا دروازے پر رہیں گی

“ماما” آپ کہاں ہیں “ـــــــــ سننے کے لیئے تڑپے گی

دیر نہ کرنا شام کو جلدی گھر آنا  کس کو ڈانٹ کر کہے گی

“آج نہیں ہمیشہ یاد رکھوں گی اس ماں کو”

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s