Uncategorized
Leave a Comment

ایک پاکستانی


زوال شدہ قوموں کا یہ مسئلہ ہیں کہ وہ اپنے الزام اوروں پے دھر دے ۔ یہ سب کچھ یہودیوں کی سازش ہیں ، یہ سب کچھ امریکہ کی سازش ہے ، یہ سب کچھ ہندوؤں کی سازش ہیں ۔ جو ہر دکا ندار جھوٹ بول رہا ہیں یہ امریکہ کی سازش ہیں ،؟
رات کو شراب پی جا رہی یہ امریکہ کی سازش ہیں ؟ زنا کے اڈے چل رہے یہ امریکہ کی سازش ہیں ؟ .. چپڑاسی سے لے کر اوپر تک رشوت چل رہی ہے باپ کا گریباں چاک کر رہی اولاد یہ کس کی سازش ہیں ؟.. مایئں چھپتی پھر رہی جوان اولاد کی غضب سے .. یہ کس کی سازش ہیں ؟.. طاقتور ظالم ہیں یہ کس کی سازش ہیں ؟.. مظلوم بھی ظالم ہے ظالم بھی ظالم ہے یہ کس کی سازش ہیں ؟.. ….
“تو ادھر اٗدھر کی نہ بات کر ..یہ بتا کے قافلہ کیوں لٹا
…مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں ..تیری رہبری کا سوال ہیں”
…….. ہماری اخلاقی گراوٹ نے ہمیں تباہ کیا ہے امریکہ نے نہیں !ہندوستان نے نہیں !یہودیوں نے نہیں ! میں نے ! آپ نے!…….. قومیت پن کس نے یہا ں پیدا کیا ؟ آج قتل و غارت کس واسطے ہورہی ہیں .کون ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنا ہوا ہے ؟ دنیا کی تاریخ میں دو ریاستیں اسلام کے نام پر بنائی گئ ۔1 مدینہ منورہ پہلے صدی میں اور دوسرا پاکستان 1400 ویں صدی میں ۔ کتنا بڑا اللہ نے کرم کیا. ایک خوبصورت خطہ دیا جغرافیائی لحاظ سے ہر لحاظ سے ایک کامل مکمل ۔۔ اسلئے تو نہیں دیا تھا کہ مایئں بے عزت ہو جائے ،کہ باپ کے گریبان چاک ہو ، کہ افسر شاہی چور بن جائے ،کہ حکمران ظالم بن جائے ..اور موسیقی کی مخفلیں ہوں اور نوجوان کے ہاتھ میں گٹار ہو اور بیٹیاں اس پے ناچنے لگ جائے !.. اسلئے تو نہیں دیا تھا کہ بے گناہوں کا خون بہے.. مظلو م کی آہیں عدالتوں سے ٹکرا کر واپس آجائے!..اسلئے تو نہیں بنا تھا کہ وکیل جھوٹے مقدموں کی پیروی کریں ! قاتل کو پناہ دینے کے لئے اپنا علم بیج دے…. اسلئے تو نہیں دیا تھا کہ جج کا انصاف بِک جائے اور حکمراں پتھر دل ہوجائے؟ اسلئے تو نہیں دیا تھا ؟ میرے نبیﷺ کا پیغام .. کہ “قومیں اس وقت برباد ہوجاتی ہیں جب ان میں ظلم پھیل جائے .جب ان میں جھوٹ پھیل جائے اور جب ان میں حیانت اور دھوکہ پھیل جائے” ! تو ان کے لئے سازش کی ضرورت نہیں ہیں ! انہیں ایٹم بم مارنے کی ضرورت نہیں ہیں ! ان پر زمینی ہوائی حملہ کرنے کی ضرورت نہیں ہیں ! ….. ایک ملک کیسے سر اٹھا کے جی سکتا ہے جہاں کی عدالتیں بِک چکی ہو جہاں کا ڈاکٹر مریض کو کسٹمر سمجھتا ہوگاہک آگیا ہے …………….. میں کیا کیا روؤں کہا کہا پمبا رکون….!
دل کے بھپولے جل اٹھے سینے کے داغ سے……
اس گھر کو آگ لگ گئ گھر کے چراغ سے…
ہر کوئی کہہ رہا اس کئ سازش ہے ۔۔؟
یہ کسی کی سازش نہیں میرے بد اعمالیوں کی سزا ہے…..!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s