Uncategorized
Leave a Comment

صراط الّذین انعمت علیہم


ابراہیم خلیل اللہ کے ساتھ ٹکرانے والا وقت کاکرتا
دھرتا
موسی کلیم اللہ کے مقابل بھی وقت کا حکمران
عیسی روح اللہ کی سولی  والےبھی وقت کے حکمران
محمد رسول اللہ کے دشمن بھی مکہ کے حاکم
کیونکہ اسلام ہمیشہ دنیاوی نظاموں کے لئے خطرہ بنتا ہے
اور پھر دنیا کے نظام پوری شدت سے اہلِ اسلام کے دشمن ہو
جاتے ہیں
کبھی خلیل اللہ کوآگ بُرد کیا جاتا ہے
کبھی کلیم  اللہ کا دریاوٴں تک تعاقب کیا جاتا ہے
کبھی روح اللہ کو پھانسی چڑھایا جاتا ہے
اور کبھی رحمت للعالمین اور انکے ہمنواوٴں کو
شعب ابی طالب
حبشہ اور مدینہ کی ملک بدری  پر مجبور کیا جاتا ہے
صحراوٴں میں تعاقب کیا جاتا ہے
________
تو کیا تمھیں یہ لگتا ہے
کہ
ان ہستیوں کے راستے پر چلنے کی کوشش کرو گے تو
تمھیں پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے
تمغوں سے نوازا جائے گا
میڈیا میں ہیرو بنا کر پیش کیا جائے گا
دنیا جہان کی آسائشوں کی بارش ہو گی تم پر
________
نہیں نہیں نہیں….
تم پر ہر بلندی سے حملہ ہو گا
تمھیں دریا برد بھی کیا جائے گا
آگ میں بھی ڈالا جائےگا
پھانسی بھی چڑھایا جائے گا
وطن بدر بھی کیا جائے گا
جھوٹ اور مکاری پر مبنی غلیظ ترین پراپیگنڈہ بھی کیا جائے گا
لیکن یاد رکھنا یہ سنتِ  اسلام ہے
دھوکے میں نہ پڑنا
نہ ہمت ہارنا
عارضی زندگی اور اس کی خوشیوں کے لئے
باطل سے سودےبازی نہ کر لینا
یہ زندگی جلد ختم ہونے والی ہے
آسائشوں کے ساتھ بھی ہمیشہ کوئی نہیں رہنے والا
یاد  رکھنا تم وہ نہیں جو نظام بدلو گے
تم وہ ہو جو کوشش کرو گے
صرف کوشش
دل سے
نیک نیتی سے
جان سے
مال سے
قلم سے
اور نتجے کی کبھی پرواہ نہ کرنا
کیوں کہ تمھیں تمھارا معاوضہ
کوشش پر ہی مل جانا ہے
اور ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرتے رہو کہ
تمھیں کوشش کرنے کا موقعہ دیا گیا

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s