Uncategorized
Leave a Comment

کوثر اور غزالہ غیرت کے نام قتل


قتل ۔۔قتل۔۔قتل  وہ بھی غیرت کے نام پرپاکستان شاید وہ واحد ملک ہے جس ملک کے مردوں کے اندا غیرت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے۔پاکستانی لڑکے سے لیکر ایک سُلجھے ہوئے مرد تک ان  سب کی ساری غیرت صرف عورت کے لیے بنی ہوئی ہے۔اب تو یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان میں  غیرت کے نام پر قتل مرد کے لیے دائیں ہاتھ  کا کھیل بن گیا ہے۔

غیرت کیا ہے؟غیرت ہوتی کیا ہے؟ہاں شاید میرے مُلک کے مرد حضرات کے لیے غیرت ۔۔۔۔عورت کو قتل کرنا سب سے بڑی غیرت ہے۔بدقسمتی سے میرے مُلک کی ایک خوفناک تاریخ بنتی جارہی ہے جو  آنے والی نسلوں کے لیے یہ پیغام لیکر آئے گی کہ عورت اگر سانس بھی اُونچا لے تو فورا اس کو قتل کر دو۔

  غیرت کے نام پر قتل پر بننے والی مورخ کےاثرات اور ثمرات نہ صرف بہت خوفناک ہوں گے بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کے اس طرح کے زور شور قتل سے بہت جلد عورتوں کی نسل  نا پید ہو جائے گی۔

شادی کا تہوار عورت کے  لیے ایک نئی زندگی کے ساتھ ساتھ  ایک سفر ہوتا جو اُسے طے کرنا ہوتا ہے۔ظالم سماج کے جوان بھائی نے غیرت کے نام پر لاہور

صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی دو بہنوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ناصر حسین اپنی دو بہنوں غزالہ اور کوثر کو برادری سے باہر شادی کرنے پر قتل کرکے فرار ہوگیا۔

مقتولین کے والد عطا محمد بھٹی نے اپنے بیٹے ناصر حسین کے خلاف، 22 سالہ غزالہ اور 20 کوثر کو ان کی شادی کی باضابطہ تقریب سے چند روز قبل قتل کرنے پر میٹرو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ناصر نے گزشتہ روز اپنی دونوں بہنوں کو فائرنگ سے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، تاہم یہ واضح طور پر غیرت کے نام پر قتل کا کیس ہے۔

کوثر اور غزالہ ہمیشہ کے لیے اس دُنیا سے چلی گی ہیں لیکن  یہ سویا ہوا معاشرہ  شایدابھی تک کسی نئی خوفناک تاریخ کے رقم ہونے کا انتظار کر رہا ہے ۔اور تاریخ گواہ ہے کہ تاریخ کو بدلتے ہوئے بہت دیر لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s