Uncategorized
Leave a Comment

بناؤ سنگھار۔


تحریر:ساحرہ ظفر

بعض دفعہ ظلم کی انتہا اس قدر ہو جاتی ہے کہ ایک دم کے لیے انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کیا واقعی یہ انسان  ہی انسان بشر کو  بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے؟لیکن انسان کے اندر اللہ نے ایک دل رکھا ہوا ہے جو انسانیت کا درس کسی نہ کسی طور پر ضرور دیتا رہتا ہے ۔اور ضمیر کو اس بات پر ضرور قائل کر لیتا ہے کہ انسان  ہو لہذا انسانیت کو برقرار رکھو۔نیند کا  غلبہ کچھ لمحے کے لیے ضمیر کو سُلا دیتا ہے ۔اور انسان درندہ بن کر  انسانیت کو پامال کر دیتا ہے ۔

تاریخ میں ہمیشہ ایک بات لکھی جا چکی ہے کہ پاکستان وہ واحد مُلک ہے جس کے حکمران تو وہ چالاک آنٹیاں ہیں جو الیکشن والے   دن یا الیکشن کے قریب اپنے آپ کا اس خوبصورتی سے بناؤ سنگھار کرتی ہیں کہ بے مروت اور سوئی ہوئی عوام اُن کو  اپنے سہاگ کے طور پر مُنتخب کر لیتی ہے۔

پھر اس سہاگ کو  5 سال  تک  نہیں بلکہ بار بار جیتنے کی دعائیں دیتے رہتے ہیں۔ اور ہر دوسرا بندہ تیسرے کو یہ سمجھا رہا ہوتا ہے کہ اگر بردعا دی تو  سہاگ تباہ ہو جائے گا۔

پاکستان میں اس وقت بڑی  پارٹیاں پاکستان مسلم لیگ  نون پی ٹی آئی پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی اکتوبر سے ایک سے ایک پارٹی بڑ کر جلسے  کر رہی ہے۔اور سیاسی پارٹیاں زور و شور سے سوئی ہوئی عوام کو رنگ برنگی جھنڈیاں اور ڈی جے  کے میوزک  سے ایسا متاثر کر رہی ہیں ۔کہ  ہمیشہ کی طرح  پیسوں کا پُجاری میڈیا   گھروں میں بیٹھی ہوئی عوام  کو  مسلسل گمراہ کر رہا ہے جو چینل لگاؤ   وہ ہی الگ الگ پارٹی کی تعریف کر رہا ہے۔سوئی ہوئی عوام جو سوچے سمجھے بغیر صرف  میڈیا کی بات کو سچ مان کر   ظالم آقاؤں کو ہمیشہ سے منتخب کرتی آئی ہیں۔ ہماری اس چند لمحوں کی غلطی کو تاحیات    عمر ہمیں خمیازہ کے طور پر  برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اب پھر الیکشن 2018 کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں  ایک دفعہ پھر بناؤ سنگھار میں  نئے برینڈڈ  ملبوسات کے ساتھ جلسوں میں کیٹ واک کر کے  ہمیں اتنا متاثر کر رہی ہیں کہ ہم  نے اب کی بار پھر قسم کھا لی ہے کہ نیند سے بیدار  نہیں ہوناہے۔

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s