Uncategorized
Leave a Comment

سیاسی جلسے


تحریر:ساحرہ ظفر

گاڑی  گاڑی سے ٹکرا رہی ہے۔ٹائر جل رہے ہیں۔دھواں اُٹھ رہا ہے۔پولیس عام لوگوں پر ڈنڈے برسا رہی ہے۔سڑکیں،محلے ،گلیاں یہاں تک کہ سکول بھی کینٹرز کی نظر ہو گئے ہیں۔ایمولینسز میں مریض دم توڑ  رہے ہیں ۔بچے  بیگ پہنے ہاتھوں میں کتابیں تھامے سوالیہ نظروں سے بند راستوں اور سکولوں کے آگے کھڑی رکاوٹوں کو دیکھ رہے ہیں۔

تاجر برادری کاروبار کو بند کر کے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔رابطے کے ذریعے سیکورٹی خدشات کی بنا پر نا پید ہو چکے ہیں۔ مائیں بچوں کو سکول بھیجنے سے گھبرا رہی ہیں۔

پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں گورنمنٹ کی کرپشن اور نااہلی کو ثابت کرنے کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دے رہی ہیں ۔عمران خان بنی گالہ میں نظر بند مسلسل میڈیا کے  ذریعے عوام کو  وزیراعظم  کی نا اہلی کی وجہ سے گھر بھیجنے کا کہہ رہے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف شیخ رشید  بار بار  اپنی لال حویلی کے بچانے کا کہہ رہے ہیں اور بار بار کہہ رہے ہیں اگر مجھ سے لال حویلی لی گئی تو اچھا نہیں ہو گا۔

جبکہ تیسری طرف حکومت جو پاناما لیکس کے کیس میں جکھڑی ہوئی ہے دوسری طرف عوام کا جینا مجال کیا ہوا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی  ہے حکومت پوری طرح فرعونیت پر اُتری ہوئی ہے حکومت مسلسل دونوں پارٹیوں کو  نظر بند کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

تیسری طرف  حکومت اپنی ضد ہٹ دھرمی پر قائم ہے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہی ہیں بار بار اس بات کا اعلان کر رہی ہے اگر کوئی عام شہری کسی جلسے کسی دھرنے کا حصہ بنے تو اُسے گھیسٹ کر وہاں سے ہٹایا جائے۔

اس ساری گہما گہمی میں نقصان صرف ہمارا ہو رہا ہے ہم پس رہے ہیں اگر شیخ رشید اور عمران خان کو واقعی یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو

وزیراعظم نواز شریف کے قیمتی محل کا محاصرہ کریں تاکہ جناب وزیر اعظم کو پتہ چلے کے عوام کون کون سی تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں۔

 

 

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s