Uncategorized
Leave a Comment

انصاف


 

تحریر:ساحرہ ظفر

کہتے ہیں کہ ایک بار ایران کا بادشاہ نوشیرواں شکار گاہ میں ٹھہرا ہوا تھا۔ اس کے ملازم کباب پکا رہے تھے۔ اتفاق سے نمک موجود نہ تھا۔ ایک ملازم قریب کے گاؤں سے نمک لینے گیا۔ نوشیرواں نے اس کو ہدایت کی کہ قیمت دے کر نمک لینا تاکہ مفت لینے کی رسم نہ پڑ جائے اور گاؤں ویران نہ ہو۔ مصاحبوں نے کہا۔ تھوڑا سا نمک مفت لینے سے کیا خرابی پڑ جائے گی؟ نوشیرواں نے جواب دیا ظلم کی جڑ دنیا میں زیادہ لمبی نہ تھی اور جو نیا آیا اس کو بڑھاتا گیا۔ یہاں تک کہ اب یہ نوبت آئی کہ دنیا میں ظلم پھیل گیا

اگر رعایا کے باغ سے بادشاہ مفت میں ایک سیب کھا لے گا تو اس کے غلام سارا درخت جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

اگر بادشاہ ظلم و زیادتی سے کسی کا آدھا انڈا بھی لے گا تو اس کی فوج کے سپاہی ہزار مرغوں کے کباب پکا کر مفت کھا جائیں گے۔

انصاف کی شروعات بہت  ہی چھوٹے زاویے سے کی جائے تو انصاف  ایک مضبوط جڑیں رکھنے والے  صدا بہار درخت کی طرح  ہمیشہ قائم و دائم رہتا ہے۔ہمارے ملک میں  سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ہر آنے والی حکومت کو یہ کہہ کر احتساب سے بچنے دیا کہ کوئی بات نہیں پانچ سال کی بات ہے۔

پانچ سال بعد جو نئی حکومت آئے گی اس کو ہم ایسا ویسا کچھ نہیں کرنے دیں گےان حالات میں انٖصاف ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو  گیا ہے ظلم  قتل و غارت اور کرپشن اُس گندی جڑی  بوٹیوں کی طرح پورے ملک میں  پھیلی ہوئی ہے جن کو بار بار کاٹنے کے باوجود اُگ  جاتے ہیں ۔

 

 

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s