Uncategorized
Leave a Comment

سلام شہیدو


تحریر:ساحرہ ظفر:

پھولوں کا اور کلیوں کا
چمن میں خوں کیا ہے جن نے
درندہ کیسے کہہ دوں ان کو
کہ اتنے زیادہ ظالم تو
درندے بھی نہیں ہوتے

آج موسم اُداس ہے کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں چرند پرند اُداس ٹہنیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں نہ کوئی راگ ہے نہ  کوئی گیت گا رہا ہے  آج پورا پاکستان اداس ہے  بوڑھے بچے مائیں بہنیں سب ایک ہی  بات کہہ رہے ہیں مجھے دشمن کے بچوں سے بدلہ لینا دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے مجھے اس سے بدلہ لینے جانا ہے۔

نہ دن رُکا نہ رات تھمی نہ دن کی جگہ رات آئی  نہ رات کی جگہ  دن نمودار ہوا سب نظام چلتا رہا اور چلتا رہے گا ہاں اگر  پھر یاد آئی دوبارہ باب کو دہرا جا  رہا ہے  وہ وہی کالا مہینہ  جس کا نام 16 دسمبر  ہےوہ دسمبر جو ہر سال ہر  ذی شعور  کو اداس کر جاتا ہے 16 دسمبر 2014 کو  تحریک طالبان  پاکستان کے دہشت گرد  ایف سی (فرنٹیئر کور) کے لباس میں ملبوس پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پچھلی طرف سے داخل ہوگئے اور ہال میں جا کر اندھا دھند فائرنگ کی اس کے بعد کمروں کا رخ کیا اور وہاں پر بچوں کو گولیاں ماریں اور ساتھ ہی  ادارے کی سربراہ کو آگ لگا دی  اساتذہ  اور 3 فوجی جوانوں کو ملا کر کل 144 ہلاکتیں ہوئی ہلاک ہونے والے 132 بچوں کی عمریں 9 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔

یہ پاکستانی تاریخ کا مہلک ترین دہشت گردانہ حملہ تھاجس نے 2007 کراچی بم دھماکا کے واقعہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 معصوم پھولوں  کو  دشمنوں نے  کھلنے سے پہلے ہی جڑ  سے اکھاڑ دیا لیکن سفاک دشمن یہ بھول گئے تھے کہ  معصوم پھول اپنے وطن کی راہ میں ایسی قربانی  دے گئے ہیں جس نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا معصوموں  نے میرے وطن کے ایک ایک صاحب اقتدار کو بتا دیا  کہ  ہماری قربانی کو ضائع نہ کرنا  پوری پاکستانی قوم اپنے ننھے منھے شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s