Uncategorized
Leave a Comment

خواب


تحریر:ساحرہ ظفر

آج کا دن ختم ہونے میں ابھی بھی ایک گھنٹہ باقی ہے

آپا  احمد سے یعنی تم اس گھنٹے میں بھی  تلاش کرتے رہو گے پاگل ہو جاؤ گے بس کرو کب تک ایسا کرتے رہو گے

نہیں آپا  ایسا نہیں ہے اُس ذات نے مجھ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ وہ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے اور بس اسی یقین پر اپنا  سو فیصد دے رہا ہوں

اچھا بھائی میں تو نہیں جاگ سکتی   میں چلی سونے

میں کمرے میں آئی لحاف اوڑھ کر سو نے کی کو شش کی لیکن ادھر اُدھر کروٹ  لینے کے باوجود نہ جانے کیوں نیند نہیں آرہی تھی

کتاب کھولی   ہر ورق کو ٹٹول ٹٹول کر دیکھا پھر بھی نیند نہیں آرہی تھی جھٹ سے   اُٹھی کھڑکی کھولی  اور  باہر کے حالات کا جائزہ لینے لگی

اچانک سامنے والے کمرے پر نظر پڑی

ارے

یہ لڑکا پاگل ہو جائے گا ابھی تک جھاگ رہا ہے  نہ جانے آدھی رات کو کیا کر رہا ہے دروازے سے ہلکی سی  آنے والی سیدھی روشنی میں جھانک کر دیکھا تو احمد بغور کتاب کا مشاہدہ کر رہا تھا

اپنے آپ کو بہت روکا لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں دوسرے پل ہی دروازے پر دستک دے ڈالی

ارے آپا آپ اس وقت

ابھی تک سوئی کیوں نہیں

اگر یہی سوال میں تم سے پوچھو تو۔۔۔۔۔۔۔

میری پیاری آپا تم تو جانتی ہو نا تیرے بھائی کے خواب بہت بڑے ہیں  اور اگر محنت نہیں کروں گا تو خواب کیسے پورے ہوں گے اور تم ہی تو کہتی ہو ابا اور ماں  کے قاتلوں کو  میں ایک دن ضرور سبق سکھاؤں گا جنہوں نے نہ صرف میرے والدین کو بلکہ مجھ جیسے اور تیری جیسی بہنوں کے ماں باپ اُن سے چھین لیے

ہاں تم ٹھیک کہتے ہو ہمیں یتیم مسکین بنا کر یہ دہشت گرد  بڑی ڈھٹائی سے ہر دھماکے کی ہر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں

آج  میرا بارہواں انٹر ویو تھا ہمیشہ کی طرح  پھر آپا کواللہ حافظ کرنے سے پہلے آپا پلیز دعا کرنا میرے لیے

آپا ہمیشہ کی بار میرےبھائی آج سرخرو ہو کر آئے گا  جاؤ اللہ تمھیں کامیاب کرے

ایک لمبی لاکھوں کڑوڑوں لوگ انتظار میں کھڑے اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے خدا خیر کرے نوکری ملنا تو بعد کی بات ہے  باری ہی آ جائے تو بڑی بات ہے

آٹھ گھنٹے کے بعد  ایک رہب دار آواز میں الاؤنسمنٹ ہوئی احمد رائے  کھڑکی نمبر 2 میں اپنے دستخط کر کے کمرہ نمبر 5 میں تشریف لے جائیں

میں خراماں خراماں منزل کی طرف  بڑھتا گیا

السلام علیکم

وعلیکم والسلام

سوالوں کی ایک لمبی لسٹ  ختم ہوئی تو مسڑ فضل نے بلند آواز میں کہا احمد رائے ناؤ یو کین گو ۔۔۔۔

عجیب ماجرا ہے نہ ہی ہاں کا جواب دیا نہ نہیں کا

کمرہ نمبر 5 سے باہر نکلا تو  پھر ایک دفعہ زوردار آواز کانوں میں گونجی

برائے مہربانی جو  لوگ انٹرویو دے چکے ہیں وہ ہال نمبر 8 میں نتائج سُننے کا انتطار کریں

چند ہی لمحوں میں  نتائج کے اعلان ہوئے جس میں میرا نا،م دوسرے نمبر پر تھا  میں مارے خوشی کے پھولے سما نہیں رہا تھا

آگ میرا  دفتر میں پہلا دن تھا  میں دن بدن دل لگا کر خوب کام کرتا اور اپنی آپا کی شادی کے لیے جمع پونجی  اکھٹی کرتا  تاکہ میں اپنی آپا کے ہاتھ پیلے کر سکوں

آپا کی آنکھوں میں خوشی دیدنی تھی لیکن اس کے ساتھ  ساتھ اُن کی آنکھوں میں  خوف اور ڈر ہمیشہ مجھے دکھائی دیتا تھا

ارے پانچ بج گئے ابھی تک احمد نہیں آیا اللہ خیر کرے بار بار  نمبر ڈائل کیا لیکن ایک ہی جواب آتا آپ کے مطلوبہ نمبر سے اس وقت جواب موصول نہیں ہو رہا ہے

ٹی آن کیا  تو     میرے اوسان خطا ہو گئے

نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ۔۔

میرے اللہ تو ایسا کیسے کر سکتا ہے

بریکنگ نیوز۔۔ کراچی کی 10 منزلہ کمپنی میں آگ لگ گئی  آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ اور  فائر برگیڈ کے عملے  کا بروقت نہ پہچنے کی وجہ سے  احمد نامی نوجوان  آٹھویں منزل سے  چھلانگ لگانے کی باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 10 سے زاہد افراد کے جھلس  جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

 

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s