Uncategorized
Leave a Comment

قرآن کریم کی روشنی میں اپنا رب ضرور تلاش کیجئے


 تم دیوبندی ھو ، کیونکہ تم نے ایک ثقہ بند دیوبندی گھرانے میں جنم لیا۔

 تم بریلوی ھوکیونکہ تم نے آنکھ کھولی تو گھر میں میلاد کی محفل برپا تھی۔

 تم اہل حدیث ھو کیونکہ تم براہ راست کسی لوکل مجتہد کی گود میں پیدا ھوئے تھے۔

 تم شیعہ ھوکیونکہ تم نے آنکھ کھولی تو پنجتن پاک، شہدائے کربلا اور بارہ امام ھی دیکھنے کو میسر تھے۔

پھر ھوا یوں کہ تم میں سے ہر ایک ٹھیک ٹھہرا. باقی تین کافر ھوگئے. حور و غلمان کے کاپی رائٹس آپ کے نام. بہشت بریں کے سب رستوں سب گلیوں پہ آپ کا قبضہ۔

اگر شیعہ, سنی گھرانے میں پیدا کر دیئے جاتے، تو کیا تم سنی نہ ھوتے؟
سنی, اگر شیعہ گھرانے میں آنکھ کھولتے تو کیا تم شیعہ نہ ھوتے؟؟

“ظاہر ھے، باپ کے بدل جانے سے عقیدہ بھی بدل جائے گا”

کیوں.؟

کیونکہ تمہارے عقیدوں کے ٹھیک ھونے کی دلیل اس کے سوا کوئی نہیں کہ تم نے اپنے اجداد کو اس راہ پہ پایا۔

دل پہ ہاتھ رکھ کر بتاؤ! تمہارے شیعہ یا سنی ھونے میں تمہارے فہم و ادراک کا کتنا دخل ھے؟ کیا تمہارا کسی مسلک سے وابستہ ھونا ایک اتفاقی حادثہ نہیں ھے؟

سوچیئے…..آپ اگر اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ مطمئن ھیں، تو آپ کا حریف کیوں نہ ھو؟ اجداد تو اسے بھی عزیز ھیں نا جناب؟

دوسری بات…..اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ چلنا اگر حریف کا جرم ٹھہرا تو کسی عقیدے سے آپ کی وابستگی میں آپ کا کیا کمال ھوا؟

تو پھربتلائیں….خود کے جنتی ھونے کا یہ یقین کیسا؟ دوسروں کے جہنمی ھونے پہ اصرار کیسا؟ اور پھر یہ قتل عام؟ اور پھر یہ جبر و تشدد؟

سچ یہ ھے کہ ھم اُس خدا کی پوجا کر رھے ھیں جو ھمیں اپنے اجداد سے ملا ھے۔ کبھی اجداد کے گنبد سے دو قدم باھر نکل کر, قرآن کریم کی روشنی میں اپنا رب ضرور تلاش کیجئے….

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s