Uncategorized
Leave a Comment

چونتیس( 34)خاندان


عمران خان کا دائیاں ہاتھ اسد عمر اور نواز شریف کا بائیاں ہاتھ زبیر عمر آپس میں سگے بھائی ہیں ٹھیک اسی طرح پنجاب میں عابدہ حسین کی فیملی ہو یا پھر جنوبی پنجاب کے گیلانیوں سے لیکر سندھ کے پگارہ تک کی فیملی ہو . یہ سب آپس میں خونی رشتہ رکھتے ہیں اندروں سندھ کے وڈیرے ہوں یا بلوچستان کے سردار یہاں بھی پارٹیز بھلے مختلف ہوں پر خون ایک ہی ہے اور آپس میں بہت خوشگوار تعلقات رکھتے ہیں . اگر پاکستانی سیاست کو دیکھیں تو بمشکل 34 خاندان ہیں جو جمہوریت ہو یا آمریت ، طاقت کا محور انہی 34 خاندانوں کے گرد گھومتا ہے دولت کے انباروں کے مینار انہی کے کے بلند سے بلند تر ہوئے جارہے .
آج تحریک انصاف کی ” انقلابی ” ناز بلوچ صاحبہ پیپلز پارٹی کو پیاری ہوگئیں . یقیناً اب ان میں بہت سی خامیاں نظر آنے لگیں گی پر یاد رہے کہ یہ ناز بلوچ عبدللہ بلوچ کی بیٹی ہے . ان باپ بیٹی کا بہت دلچسپ معامله ہے ، عبدللہ بلوچ نے 2007 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کا الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا اور اس وقت بھی پیپلز پارٹی کا مرکزی عھدیدار ہے . 2013 ،میں جب ناز بلوچ کو اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا تو اسکے والد عبدللہ بلوچ صاحب نے اسی سیٹ کے نیچے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 92 میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لے لیا ، چونکہ عبدللہ بلوچ کے پیپلز امن کمیٹی والوں سے اچھے تعلقات تھے لہٰذا دونوں باپ بیٹی نے خوب ٹھپے زدہ ووٹ حاصل کئے ، بڑی سیٹ پر ناز بلوچ کو ٹھپہ لگا تو چوٹی سیٹ پر عبدللہ بلوچ کو ٹھپہ کے جعلی ووٹ ملے .
تو جناب آپکو کیا لگتا ہے اگر ناز بلوچ جیت بھی جاتی تحریک انصاف اقتدار میں بھی آجاتی تو کیا ناز بلوچ اپنے باپ کی چوری پر اسے جیل میں ڈالتی ؟
اسد عمر طاقت میں آنے کے بعد اپنے بھائی زبیر عمر کو جیل میں گھسیٹے گا ؟
بلوچستان کے اچکزئی کیا وہیں کے مندوخیلوں کا احتساب کریں گے ؟
پنجاب کے گیلانی سندھ کے پگاروں سے لڑیں گے ؟
جتوئیوں سے ظلم کا حساب کوئی سومرو لے گا ؟
انقلاب ہو یا احتساب ، جمہوریت ہو یا آمریت ان 34 خاندانوں کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا لہٰذا سوچیئے کہ آپ اور ہم کہاں کھڑے ہیں اور کس کے لئے اور کیوں لڑ رہے ہیں “””””

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s