All posts tagged: BBC

گھر نھیں بیٹھتی

وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد پاکستان کی جن سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں صحافت، ابلاغِ عامہ یا ملٹی میڈیا کے کورس پڑھائے جاتے ہیں ان میں لڑکیوں کی تعداد اگر لڑکوں سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں۔ پھر ایسا کیوں ہے کہ اخبارات، خبررساں ایجنسیوں، ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر مردوں کے مقابلے میں خواتین خال خال نظر آتی ہیں۔ کاش اے پی پی سمیت کسی سرکاری یا غیر سرکاری خبررساں ایجنسی کی سربراہ کبھی کوئی عورت نظر آئے۔ کبھی ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ہی کوئی عورت ہو۔پاکستان ٹیلی ویژن کی پینتالیس سالہ تاریخ میں صرف ایک عورت مینجنگ ڈائریکٹر اور ایک عورت ڈائریکٹر پروگرامز کے عہدے تک پہنچ پائی۔ صرف ایک خاتون ڈاکٹر ملیحہ لودھی ایک انگریزی اخبار کی ایڈیٹر بن سکی۔ آج تک ایسا کیوں ہے کہ کوئی عورت اس قابل نہ سمجھی گئی کہ کسی اردو یا علاقائی زبان کے اخبار کی ایڈیٹر بن سکے۔صرف ایک اردو ہفت روزہ اخبارِ خواتین ایسا تھا جس کی ایڈیٹر عورت تھی۔صرف دو سیاسی انگریزی ماہنامے ہیرلڈ …