Month: July 2019

کپتان پھر جیت رہا ہے……… محمد عرفان صدیقی

اے پروردگار ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ، ہمیشہ ہی وزیر اعظم عمران خان کو اپنی تقریر کا آغاز اس قرانی آیت اور دعا کے ساتھ کرتے دیکھا ہے ، اور ہمیشہ ہی کپتان کو ہاری ہوئی بازی کو جیتتے دیکھا ہے ، ورلڈ کپ92 کی مثال دنیا کے سامنے ہے کہ کمزور اور شکست خوردہ ٹیم کے ساتھ کپتان نے ورلڈ کپ جیتا اور خود کپتان کے الفاظ ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں شروع میں اس کی حوصلہ شکنی کی گئی لیکن ہمیشہ اسے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہوئی اور وہ کامیابی سمیٹتا رہا ، سیاست بھی کپتان کے لیے زندگی کا وہ شعبہ رہا ہے جس میں اس کی حوصلہ شکنی کی گئی لیکن اسے قدرت کی مدد حاصل رہی اور وہ کامیاب ہوتا رہا اور اسی کامیابی کے نتیجے میں دس ماہ قبل کپتان اس ملک کا وزیر اعظم بنا ۔پوری قوم اس بات کی گواہ ہے کہ ابتدائی دس ماہ میں جس قدر تنقید میڈیا میں کپتان پر کی گئی …

بڑی سفارتی کامیابی! ادارتی نوٹ

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر افغانستان میں قیامِ امن کے لئے فعال کردار ادا کرنے سے پاک امریکہ تعلقات میں جو بہتری آئی ہے خطے میں اس کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسندوں کے سب سے بڑے گروپ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تین دوسرے گروپوں جنداللہ جیش العدل اور فدائین اسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جانا اسی سلسلے کی کڑی اور پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ بلوچستان میں ویسے تو علیحدگی پسندوں کے تقریباً پچاس چھوٹے چھوٹے گروپ کام کر رہے ہیں مگر بی ایل اے، بی آر اے اور بی ایل ایف ان میں سب سے زیادہ منظم ہیں جبکہ جنداللہ جیش العدل اور فدائین اسلام پر پاکستان، ایران اور افغانستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔ بی ایل اے کے سربراہ سابق صوبائی وزیرِ داخلہ حیربیار مری اور بی آر اے کے سرپرست براہمداغ بگٹی ہیں۔ امریکہ میں بی ایل اے سمیت چاروں تنظیموں کے اثاثے منجمد کر دیئے …

ری سائیکل پلانٹ ناگزیر ادارتی نوٹ

ہمارے معاشرے میں رجحان ہے کہ جب تک کوئی مصیبت یا مسئلہ گلے نہ پڑ جائے، ہم اس کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے۔ پانی کے حوالے سے بھی ہمارا یہی مزاج ہے۔ ہم بحیثیت قوم پانی کو وہ اہمیت دیتے ہی نہیں جس کا وہ حقدار ہے۔ جب پانی کی بہتات ہوتی ہے تو ہمیں کسی چیز کی پروا نہیں ہوتی، نلکا چل رہا ہے تو چلنے دو، پانی بہہ رہا ہے تو بہنے دو۔ ہاں جب پانی کی قلت ہوتی ہے تو ہم بری طرح چیخ رہے ہوتے ہیں، حکمرانوں کو برا بھلا کہتے ہیں۔ کچھ برس پہلے تک تو حکومت بھی پانی کی بچت کی طرف توجہ نہیں دیتی تھی لیکن اب حکومتی سطح پر پانی بچانے کی نہ صرف مہم شروع کی گئی ہے بلکہ اِس

یہ کیسی غیرت ہے ؟

ادارتی نوٹ 02 جولائی ، 2019 غیرت کے نام پر قتل جس کا نشانہ ہمارے معاشرے میں بالعموم گھریلو خواتین اپنے شوہروں یا باپ بھائی کے ہاتھوں بنتی ہیں،وہ انسانیت سوز طرز عمل ہے جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی واسطہ نہیں، اس کے باوجود پاکستان جیسی اسلامی نظریاتی ریاست میں سات دہائیاں گزرجانے کے بعد بھی اس سنگین جرم کی روک تھام کا مؤثر بندوبست نہیں کیا جاسکا ۔نتیجہ یہ ہے کہ آئے دن غیرت کے نام پر بہیمانہ قتل و غارت گری کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔اس نوعیت کا ایک نہایت روح فرسا واقعہ گزشتہ روز ملتان میں پیش آیا جس میں سعودی عرب سے واپس آنے والے ایک پاکستانی شہری نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی اور عورتوں بچوں سمیت آٹھ افراد پر مشتمل اس کے پورے خاندان کو زندہ جلادیا ۔اس وحشیانہ کارروائی میں اس شخص کے باپ نے بھی بیٹے کا ساتھ دیا۔ سی پی او ملتان کے مطابق دونوںملزمان کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے اور ان قبضے سے اسلحہ، پٹرول کین اور ارتکاب جرم میں …

From street to school and from Madrasa to college

 Asmatullah Khan Niazi | Jun 30, 2019 A journalist friend invited us for an event at a modest apartment. The event was organized to encourage the elite of the town to help of destitute street children in getting education. Hundreds of thousands of children in Pakistan are forced into begging or work as child labour to support their families instead of going to schools and enjoying their childhood. Arzu Kazmi’s apartment was small but the event was big in purpose. It was not less than an inspiration for those who believe in action, not in words. We met Abida Yar Gul from Suran a village of Mohmand now a district of KPK- earlier part of FATA agency. Abida, in her teen, narrated the touching story. She and her other nine siblings were not being sent to school. Their father, a daily wage worker did not believe in sending his daughter to the school. He considered sending girls to formal schools taboo-against local traditions of his area. She always had a strong desire for education but …