Uncategorized
Leave a Comment

بڑی سفارتی کامیابی! ادارتی نوٹ


طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر افغانستان میں قیامِ امن کے لئے فعال کردار ادا کرنے سے پاک امریکہ تعلقات میں جو بہتری آئی ہے خطے میں اس کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسندوں کے سب سے بڑے گروپ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تین دوسرے گروپوں جنداللہ جیش العدل اور فدائین اسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جانا اسی سلسلے کی کڑی اور پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ بلوچستان میں ویسے تو علیحدگی پسندوں کے تقریباً پچاس چھوٹے چھوٹے گروپ کام کر رہے ہیں مگر بی ایل اے، بی آر اے اور بی ایل ایف ان میں سب سے زیادہ منظم ہیں جبکہ جنداللہ جیش العدل اور فدائین اسلام پر پاکستان، ایران اور افغانستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔ بی ایل اے کے سربراہ سابق صوبائی وزیرِ داخلہ حیربیار مری اور بی آر اے کے سرپرست براہمداغ بگٹی ہیں۔ امریکہ میں بی ایل اے سمیت چاروں تنظیموں کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں اور امریکی شہریوں پر ان کے ساتھ ہر طرح کے لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے والی تنظیموں، ان کے منتظمین، معاونین اور ان کے بیرونی

سرپرستوں کا احتساب کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں پہنچایا جائے گا۔ برطانیہ اور یورپی یونین بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے اس کے باوجود علیحدگی پسند ان ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور فنڈز بھی جمع کرتے ہیں۔ بی ایل اے پچھلے ڈیڑھ دو سال میں چینی انجینئروں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث پائی گئی۔ ایک ایسے وقت میں جب اسی ماہ وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر جانے والے ہیں امریکی حکومت کی جانب سے بی ایل اے اور دوسری تنظیموں کے خلاف کارروائی حوصلہ افزا اقدام ہے اس سے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں کی جانب سے بھی ایسے ہی اقدامات کی راہ ہموار ہو گی۔

This entry was posted in: Uncategorized

by

Vision 21 is Pakistan based non-profit, non- party Socio-Political organisation. We work through research and advocacy for developing and improving Human Capital, by focusing on Poverty and Misery Alleviation, Rights Awareness, Human Dignity, Women empowerment and Justice as a right and obligation. We act to promote and actively seek Human well-being and happiness by working side by side with the deprived and have-nots.

Leave a comment