خو ن کا کھیل اب بلوچستان میں
سائرہ ظفر مری قسمت میں یا رب کیا نہ تھی دیوار پتھر کی کہاں تک رووں اس خیمے کے پیچھے قیامت ہے سو جا بیٹا ہا ں سونے سے پہلے یہ ضرور یاد رکھنا آیت الکرسی پڑھ کر سونا۔ہو سکتا ہے آج میرے بچے نے آیت الکرسی نہ پڑھی ہو۔چلو کوئی بات نہیں آج میں خود پڑھ کر پھونک دوں گی ۔لیکن ماں کیوں ،روزانہ مجھے بھی تلقین کرتی ہو اور خود بھی 3دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر پھونکتی ہو۔بیٹا تین دفعہ پڑھنے سے بندہ اللہ تعا لی کی حفاظت میں رہتا ہے۔کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔10 اپریل 2015 کو بلوچستان کے علاقے تر بت میں دہشت گردوں نے خون کی ایسی ہولی کھیلی کہ خیمے میں سوئے ہوئے مزدوروںپر اندھا دھند فائرنگ کر دی سیکیورٹی کے نام کالے لباس میں ملبوس پولیس اہلکار کے کان پر جوں تک نہ رینگی دہشت گرد بغیر کسی ڈرو …